20 جنوری، 2011، 12:09 PM

احمدی نژاد ، اردوغان

احمدی نژاد اور اردوغان کی لبنان کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو کی

احمدی نژاد اور اردوغان کی لبنان کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کا بحران حل کرنے کے لئے ایران کسی قسم کی تلاش وکوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کا بحران حل کرنے کے لئے ایران کسی قسم کی تلاش وکوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔

ایرانی صدر نے اس گفتگو میں  کہا کہ علاقہ کے تمام ممالک کو لبنان کے بحران کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنی چاہیے ، ترکی کے وزیر اعظم نے  گفتگو میں ترکی کے وزیر خارجہ  احمد داؤد اوغلوکی قطری اور لبنانی حکام سے گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں طرفین اچھے اور مثبت نتائج تک پہنچ گئے ہیں اور امید ہے کہ ایران کی کوششوں سے لبنان کا موجود بحران ختم ہوجائے گا۔

ایران کے صدر احمدی نژاد اور ترکی  کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی لبنان کے بارے میں ٹیلیفون پر یہ دوسری بات چیت ہے۔

News ID 1236613

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha